مسلم لیگ(ق ) کی توہین آمیز خاکوں کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

مسلم لیگ(ق ) کی توہین آمیز خاکوں کے خلافتحریک التواء اسمبلی میں جمع

لا ہور(لیڈی رپورٹر)رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ(ق) شعبہ خواتین پنجاب کیصدر خدیجہ عمرفاروقی نے توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراداد جمع کروادی ہے انہوں نے اپنی قرارداد میں کہا کہ نام نہاد آزادی رائے کی آڑ میں کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ایک ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرے۔انہوں نے اپنی قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلہ کو اقوام متحدہ میں لے کر جائے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کے انفرادی فعل پر اربوں مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنا انتہائی قابل مذمت اور شرمناک عمل ہے خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پورے عالم اسلام کو اس مسئلہ پرمتفقہ سوچ اختیار کرنی چاہیے ،نبی اکرم ﷺ کی محبت اور احترام ہر مسلمان کو اپنے جان مال اور عزت سے کہیں بڑھ کر ہے ۔

فرانس میں جو کچھ بھی ہوا اس کے ذمہ دار یہی توہین آمیز کارٹون بنانے والے ہی تھے ۔فرانس کی حکومت اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لے اور کسی بھی پیغمبر اور مقامات کی توہین جرم قرار دے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا جواز فراہم نہ کرے۔انہوں نے کہا کہ ق لیگ توہین آمیز خاکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...