پرائس مجسٹریٹوں کے808دکانوں پر چھاپے 72چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

پرائس مجسٹریٹوں کے808دکانوں پر چھاپے 72چالان،ایک لاکھ سے زائد جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او کیپٹن(ر) محمد عثمان کی ہدایت پرپرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 808دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے72 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,05,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔23افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر36افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے13افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔