ایل پی جی کی زائد قیمت وصول کرنے پر2افراد گرفتار

ایل پی جی کی زائد قیمت وصول کرنے پر2افراد گرفتار

 لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی چھا پہ مار ٹیموں نے شہر بھر میں ایل پی جی گیس پر اوورچارجنگ کر نے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران 69 ایل پی جی کی دکانوں کو چیک کیا ۔ چیکنگ کے دوران02دکاندار اوور چارجنگ میں ملوث پائے گئے جن کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھیج دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر)محمد عثمان نے کہا کہ شہر یوں کو ریلیف دینے کے لئے اوور چارجنگ کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...