سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹیموں کے نئے کرائے پر عمل کرانے کیلئے چھاپے

سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں ٹیموں کے نئے کرائے پر عمل کرانے کیلئے چھاپے

لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی او کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کی سربراہی میں چھا پہ مار ٹیم نے شہر میں نئے کرایہ نامے پر عملدرآمد کر وانے کے حوالے سے7اڈوں کو چیک کیا۔چھاپہ مار ٹیم نے چیکنگ کے دوران 125گاڑیوں کی چیکنگ کی جن میں سے 37گاڑیوں کو اوورچارجنگ،نیاکرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر 35ہزار7سو روپے کے جرمانے عائد کیے اور1 گاڑی کا روٹ پرمٹ منسوخ کر دیا گیا جبکہ9 گا ڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروا نے کے علا وہ8گاڑیوں کے چالان بھی کیے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...