ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئے کوڑے دان متعارفکرا دیے

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے نئے کوڑے دان متعارفکرا دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) نے چھوٹے سائز کے نئے کوڑے دان متعارف کرادئیے۔دیواروں میں نصب خوبصورت اور جالی دار کوڑے دان لگانے کا آغاز والڈ سٹی سے کیا گیا ہے آزمائشی طور پر لگائے جانے والے کوڑے دانوں کی مقبولیت اور کامیابی کے بعد تمام گھروں پر کوڑے دان لگائے جائیں گے اس موقع پر فورٹ روڈ اندرون لاہور میں صفائی آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا گیا مہم آگاہی واک، شکایات کے اندراج و حل کے لیے کیمپوں کے قیام، پبلک بریفنگ، گھر گھر معلوماتی و آگاہی پمفلٹس کی تقسیم اور علاقہ میں کلین اپ آپریشن پر مشتمل تھی۔اہل علاقہ میں صفائی سے متعلق معلومات و شعور کی بیداری کے لیے واک کی گئی جس کی قیادت رہنما مسلم لیگ( ن )وسیم قادر، پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر مون بٹ، سینئر منیجر آپریشنز سہیل انور ملک اور سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور نے کی۔ اس موقع پر ایل ڈبلیوایم سی کی جانب سے ڈپٹی منیجر آپریشنز شعیب ڈار، اسسٹنٹ منیجرز محمد عمیر خان، رحمان راشد،محمد جہانزیب ، جاذب سعید جبکہ البیراک کی طرف سے نعیمہ سعید، سعدیہ رفیق، شاہان خان بھی شریک ہوئے۔ شرکاء نے گھر گھر اور مارکیٹ میں جا کر اہل علاقہ کو ایل ڈبلیوایم سی کے صفائی انتظامات اور شہریوں پر عائد ذمہ داری پر آگاہی دی۔۔