میٹرو بس کے باعث راوی پل پر ٹریفک جام رہتی ہے،یاسر گیلانی

میٹرو بس کے باعث راوی پل پر ٹریفک جام رہتی ہے،یاسر گیلانی

لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ میٹرو بس شاہدرہ کے عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے جنہوں نے روزانہ راوی کا پل پار کرنا ہوتا ہے انہیں گھنٹوں ٹریفک جام کا سامنا رہتا ہے پنجاب حکومت کے غلط اقدامات کی وجہ سے شاہدرہ کے باسی ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز UC-9 کے عہدیداران سے ملاقات میں کیا۔

منظور حسین انصاری، شفیق بلا، ثناء اللہ خان، حبیب الرحمن،نواز باٹھ، حسن نقوی،محمود مرزا اور جہانزیب خان کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پنجاب حکومت کی طرف دو سال سے میٹرو بس کیلئے علیحدہ پل بنانے کا فنڈرکھا جاتا ہے لیکن ابھی تک اُسے عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا اس کے برعکس اگر ماڈل ٹاؤن اور اُس سے ملحقہ سڑکوں پر پل بننے ہوں تو دنوں میں بن جاتے ہیں اگر شاہدرہ کے لوگوں کے مسائل حل نہ کئے گئے تو تحریک انصاف پنجاب حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔

تحریک انصاف شاہدرہ کے عوام سے سوتیلوں جیسا سلوک برداشت نہیں کرے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...