تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،بلال یاسین

تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے،بلال یاسین

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی حکومت کا اولین ایجنڈا ہے اس حوالے سے 2ارب روپے سکولوں کی سکیورٹی کیلئے فراہم کر دیئے گئے ہیں اور حکومت کے غیرمعمولی انتظامات کے نتیجے میں والدین کو حوصلہ ملا ہے۔ طالب علموں نے اپنی پڑھائی شروع کرکے دہشت گردوں کو ایک مضبوط پیغام دیا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے یک جان ہے اور دہشت گردی کا ہمیشہ کیلئے قلع قمع کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزیدکہاکہ دہشت گردی کسی صورت بھی قبول نہیں آزادی اظہار کی آڑ میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات سے کھیلنے والے بھی دہشتگرد ہیںیہ بات انہوں نے گزشتہ روز لاہور کینٹ میں ڈیفنس ڈگری کالج برائے بوائز، ڈیفنس ڈگری کالج برائے خواتین اور ایل جی ایس ڈیفنس انٹرنیشنل ڈگری کالج کے اچانک دورہ کے دوران کہی ان کے ہمراہ اے سی کینٹ اور ای ڈی او ایجوکیشن بھی موجود تھے صوبائی وزیربلال یاسین نے ڈیفنس ڈگری کالج کے سکیورٹی انتظامات کو چیک کیااس موقع پر پرنسپل ڈگری کالج نے بتایا کہ کالج میں پہلے سے ہی 9سی سی ٹی وی کیمرے کام کر رہے ہیں جبکہ باؤنڈری دیواروں کے علاوہ کالج کی عمارت کے اندر اور چھت کے اوپر 14نئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ کالج کی چھت پر چوکیوں کی تعمیر بھی کروا دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ طالب علموں کو ایمرجنسی کی صورتحال سے نبٹنے کی تربیت بھی دے دی گئی ہے۔ کالج کے طلباء نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں اور کالج انتظامیہ کی جانب سے انہیں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کی تربیت دے دی گئی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی عوام انسانی جان و مال کی حفاظت کے معاملہ میں حکومت کا بھرپور ہاتھ بٹا رہی ہے اس سلسلے میں حکومت بھی انسانی جان و مال کی حفاظت کو اہمیت دے رہی ہے اور سکول سکیورٹی کے حوالے سے حکومت، عوام اور والدین ایک پیج پر ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...