حکومت کی پالیسیو ں سے 40لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا،مجتبیٰ شجاع

حکومت کی پالیسیو ں سے 40لاکھ نوجوانوں کو روزگار ملے گا،مجتبیٰ شجاع

 لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر ایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ ،قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں 40لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اور70لاکھ سے زائد افراد خط غربت سے اوپر آجائیں گے انہوں نے کہاکہ 20لاکھ افراد کو فنی تربیت فراہم کی جائے گی جبکہ حکومت اگلے چار سالوں میں پنجاب کا گروتھ ریٹ 8فیصد پر لے جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے ریونیو ٹیکسز سے حاصل ہوتا ہے تاہم موجودہ حکومت نے صرف اشرافیہ اور صاحب استعداد افراد پر ہی ٹیکس لگایا ہے۔ پارٹی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لئے ترقیاتی بجٹ کا 36فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے تاکہ کم ترقی یافتہ اضلاع میں زیادہ سے زیادہ ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اور غیرترقیاتی اخراجات کا تناسب 32 اور68فیصد ہے بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے اورترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 17فیصد زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ صوابدیدی فنڈز 95فیصد لوگوں کے علاج معالجہ اور انتہائی غریب افراد کی مالی امداد پر خرچ ہوتے ہیں زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور حکومت نے کاشتکاروں کو ڈی اے پی کھاد کی فراہمی پر 10ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...