حکومت مشکل حالات کے باوجود ترقی کے راستے پر گامزن ہے،سمیع اللہ خان

حکومت مشکل حالات کے باوجود ترقی کے راستے پر گامزن ہے،سمیع اللہ خان

 لاہو ر(پ ر)وزیراعلیٰ پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ سمیع اللہ خان نے ارشد شاہ کی قیادت میں شاہدرہ سے مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود شہباز شریف کی قیادت میں حکومت پنجاب ترقیاتی کاموں کے جال بچھارہی ہے، بہت جلد لاہور ،کراچی موٹر وے کا بھی وزیر اعظم افتتاح کریں گے پاکستان خوش قسمت ملک ہے جس کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ پنجاب حکومت انہیں بااختیار بنانے کیلئے متعدد اقدامات کر رہی ہے،اپنا روزگار سکیم میں بھی نوجوانوں کو فوکس کیا گیا ہے۔ سیاسی جماعتوں نے ملک میں قیام امن کے لئے مشکل ترین فیصلے کیے ہیں، خصوصی عدالتوں پر تنقید کرنیوالے مخلص نہیں۔ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ملک و قوم کو توانائی سمیت تمام درپیش بحرانوں سے نجات ملے گی اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہوگا۔وفد میں عثمان خان،شاہد بٹ،طارق نیازی،شاہد چندا،وارث شاہ،آصف بشیر،شہزاد بٹ،عاطف پوما،آصف چوہدری،کرامت چوہدری،ملک زاہد،علی ڈان اوردیگر شامل تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...