پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے ضلعی صدور کا اجلاس،تنظیم سازی مکمل کرنے پر اتفاق
لاہور(نمائندہ خصو صی)انصاف یوتھ ونگ سنٹرل ریجن پنجاب کے ضلعی صدور کا اجلاس پارٹی آفس میں ہوا ، اجلاس میں 18 جنوری کے اسلام آباد دھرنے کی تیاری کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی ، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سنٹرل ریجن کے تمام ڈسٹرکٹ میں انصاف یوتھ ونگ کی تنظیم سازی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور جہاں عہدیداران فعال نہیں ہیں ان کی جگہ متحرک کارکنوں کو ذمہ داریاں سونپی جائیں گی، انصاف یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ 18جنوری کو اسلام آباددھرناکنونشن میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں، اجلاس میں انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری شیرازاحمدچیمہ، سینئرنائب صدر ثاقب ریاض سندھو، سنٹرل ریجن کے صدر چوہدری عبیدالرحمان، عمران نصیب گجر، گجرات سے فیضان خالد بٹ، گوجرانوالہ سے لیاقت پاکستانی ، قصور سے حافظ وسیم قادری، حافظ آباد سے حسن سندھو، سیالکوٹ سے حافظ ہمایوں، ننکانہ سے عبدالرحمان، منڈی بہاؤالدین سے شہزاد اکبر، لاہور سے لکی خان ،نجم چوہدری ،علی طارق چیمہ، رانا فہد، محمد عرفان ، ذیشان شفیق، زاہدحسین مغل، محمد شعیب انجم ،احمد وسیم سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔