گستاخانہ خاکے بنانے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا،قیصر امین بٹ

گستاخانہ خاکے بنانے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا،قیصر امین بٹ

 لاہور (جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ( ن) مشاورتی کو نسل کے رُکن و سابق ایم پی اے الحاج قیصر امین بٹ ،مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ لاہور کے جنرل سیکر ٹری ساجد چوہان ،سید تو صیف شاہ نے کہا کہ حضور پاک ؐ کی شان میں گستاخانہ خاکے بنا نے والوں کا انجام دُنیا میں بھی عبرت ناک ہوگا اور آخرت میں بھی ۔حضور پاک ؐ نے ہمیشہ امن اور رواداری کا درس دیا ہے اور حضور پاک ؐ کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اُن کی شان میں گستاخی کو کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے اور تمام اُمت مسلمہ یکجان اور متحد ہے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کسی بھی مذہب میں کسی کے عقیدے پر تنقید کا درس نہیں ہے مگر بد قسمتی سے اسلام دشمن اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...