پیٹرول کی قلت حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فضہ ذیشان

پیٹرول کی قلت حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، فضہ ذیشان

لاہور (لیڈی رپورٹر) تحر یک انصاف خواتین ونگ لاہور کی سینئر نائب صدر فضہ ذیشان نے کہا ہے کہ حکومت وقت نے عوام کو سہولیات فراہم کر نے کی بجائے مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا ہے بیر ون ملک پیسے اکھٹے کر نے والے حکمران وقت کو معلوم نہیں ہے کہ عوامی مشکلات کیا ہیں بلکہ عوامی سہولیات فراہم کر نے کے دعویداروں نے بجلی ،گیس لوڈ شیڈ نگ کے بعد عوام کو پیدل کر دیا ہے پیٹرول کی قلت حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے جسکی مثال کہیں نہیں ملتی پیٹرول کی قلت کے باعث عوام سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں مگر حکومت کچھ نہیں کر رہی بلکہ تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان بھی ہو رہا ہے مگر وفاقی حکومت جو کہ جعلی مینڈیٹ ہو نے کا عملی ثبوت بھی دے رہی ہے

کے سر پر جوں تک نہیں رینگ رہی پچھلے 3 دن سے پیٹرول کی قلت برقرار ہے انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے 18جنوری کے اعلان سے خوف زدہ وفاقی حکومت ہتھکنڈے بھی استعمال کر رہی ہے مگر شہدا ء پشاور پر سیاست کر نے والوں کو منہ کی کھانی پڑ ے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...