گستاخانہ خاکوں کے خلافبھرپور آواز بلند کی جائے،وسیم اختر
لاہور(پ ر)پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اخترنے نبی مہربان حضرت محمدؐ کے گستاخانہ خاکوں کے خلاف قرار دادپنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں جمع کروادی۔جمع کروائی گئی قرارداد میں کہاگیاہے کہ ’’آزاد اظہار کے نام پر پیغمبر اسلام حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکے شائع کرناصرف مسلمانوں ہی نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف گھناؤنی عالمی سازش ہے۔تہذیبوں کے درمیان جنگ اور قتل وخونریزی کے سوااس کاکچھ مقصد نہیں۔یہ ایوان حضرت محمدؐ کے گستاخانہ خاکے بنانے اور شائع کرنے پر فرانسیسی جریدے کی شدیدمذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ صرف خاکے چھاپنے پر مذمتی قراردادپراکتفاء نہ کرے بلکہ ان کی اشاعت پر موثرآواز بلند کرے اور ٹھوس لائحہ عمل اپنائے‘‘۔