تین ملکی سیریز ،آسٹریلیا اور بھارت کل مدمقابل ہونگے

تین ملکی سیریز ،آسٹریلیا اور بھارت کل مدمقابل ہونگے

میلبورن (آئی این پی) تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کل کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔آسٹریلیا ، بھارت اور انگلینڈکے درمیان کانٹے دار سیریزکا تیسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور بھارت کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا۔ 23 جنوری کو چوتھے میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں ہوبارٹ میں نبرد آزما ہوں گی۔ سیریز کے پانچواں میچ 26 جنوری کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سڈنی جبکہ چھٹا اور آخری میچ 30 جنوری کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا فائنل دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان یکم فروری کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...