حکومت پٹرول بحران ختم کرنے کیلئے پی ایس او کے واجبات کلیئر کرے،میاں مقصود

حکومت پٹرول بحران ختم کرنے کیلئے پی ایس او کے واجبات کلیئر کرے،میاں مقصود

 لاہور(سٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے بین الاقوامی صورت حال کے پیش نظر پیٹرول سستا تو کیا لیکن آپ پیٹرول کی قلت نے عوام کی پریشانیوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے۔ پیٹرول کی مصنوعی قلت کی وجہ سے لوگوں کو شدید سردی کے موسم میں گھنٹوں قطاروں میں انتظا ر کرکے پیٹرول حاصل کرنا پڑ رہا ہے حکومت پہلے ہی توانائی کے بحران کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی مسلسل بندش کی وجہ سے کاروبار زندگی بری طرح متاثر ہوچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ لاہور کے آدھے سے زیادہ پیٹرول پمپوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی ترسیل بند ہوگئی ہے۔ لاہور کے شہری پیٹرول اور ڈیزل کے حصول کے لئے ایک پیٹرول پمپ سے دوسرے پمپ جارہے ہیں پھر بھی پیٹرول ملنا محال ہوگیا ہے کئی شہریوں کی گاڑیاں پیٹرول اور ڈیزل ختم ہونے کی وجہ سے راستے میں بند ہوجاتی ہیں ان حالات میں عوام کے اندر بے چینی اورپریشانی کا آنا ایک فطری امر ہے تلخ کلامی اور لڑائی جھگڑے کی صورت میں نکال رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے لہذا حکومت فوری پر پی ایس او کے بقایا جات 230ارب روپے ادا کرے تاکہ پیٹرول کے اس شدید بحران کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...