گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن تباہ کرنیکی سازش ہے، مسعوداحمد صدیقی

گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن تباہ کرنیکی سازش ہے، مسعوداحمد صدیقی

لاہور ( پ ر) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیراور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل قائدروحانی صوفی مسعوداحمد صدیقی نے خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ توہین آمیز خاکوں کی دوبارہ اشاعت عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سربراہان اسلامی مملکت اور او آئی سی خاموش تماشائی بننے کی بننے کی بجائے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کا فی الفور نوٹس لیں مرکزی سیکرٹریٹ پر ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خاکوں کی اشاعت سے امت مسلمہ میں شدید غم و غصے کی لہردوڑ گئی ہے اور ہر مسلمان اس ناپاک جسارت پر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق رکھتا ہے۔

قیام امن کے عالمی علمبرداروں کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہاکہ خاکوں کی اشاعت پر حکومت پاکستان سمیت اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے اور اس طرح خاموش بیٹھنے سے بہتر ہے کہ تمام ممالک ایک اہم اجلاس فوری طور پر طلب کرتے ہوئے اقوام عالم کے سامنے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں تاکہ امن و محبت کی فضا سے پوری دنیا روشناس ہوسکے اور عالمی قیام امن کے خواب کو شرمندہ تعبیر بنایا جاسکے اجلاس سے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے اراکین نے بھی اختتام کیا اور اس ناپاک جسارت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے امیر تنظیم صوفی مسعوداحمد صدیقی نے خصوصی دعا بھی کی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...