فرانسیسی جریدے کااسلام دشمن مواد عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے، محمد جمیل

فرانسیسی جریدے کااسلام دشمن مواد عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے، محمد ...

 لاہور(جنرل رپورٹر) جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ فرانسیسی جریدے کااسلام دشمن مواد عالمی امن کیلئے سنگین خطرہ بن چکا ہے حکومت فرانس نے اگرجریدے پر فوری پابندی عائد کرکے امت مسلمہ سے معافی نہ مانگی تو اسے پہلے سے بھی سخت رد عمل کیلئے تیار رہنا چاہیے، پارٹی کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے کی دانستہ سازش ہے جسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس گھناؤنی سازش میں امریکہ ،اسرائیل اور بھارت بھی ملوث ہیں جسکا مقصد اسلام دشمن اور صیہونی قوتوں کے ظلم وبربریت کا شکار مسلمانوں کے مسائل سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانا ہے، انکا کہنا تھا کہ دنیابھر میں دہشت گردی کو فروغ دینے والا بھی خود امریکہ ہی ہے جو ایک طرف تو دہشت گردی کیخلاف جنگ کا تاثر دیتا ہے مگردوسری طرف دہشت گردوں کو فنڈنگ اور وسائل بھی فراہم کرتا ہے،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکہ کا بھرپور ساتھ دیا مگر امریکہ نے ہمیشہ اسکے ساتھ منافقت کی ، ہمارے حکمرانوں کی غلطیوں کی بدولت دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان پر مسلط کردی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان آج دہشت گردی کا سب سے بڑا متاثرہ ملک ہے،انہوں نے کہا اب محض جلسے جلوسوں اور دھواں دار تقریروں سے کام نہیں چلے گا، امت مسلمہ کیلئے اب بھی اچھا موقع ہے کہ وہ تمام تر اختلافات ترک کرکے صیہونی قوتوں کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...