پٹرول ،گیس ، بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشانی کا شکار ہیں، ناصر رمضان

پٹرول ،گیس ، بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشانی کا شکار ہیں، ناصر رمضان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ لاہور کے سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجر نے کہا ہے کہ پٹرول ،گیس ، بجلی کی عدم دستیابی سے عوام پریشانی کا شکار ہیں پٹرول پمپوں پر پٹرول کی بندش سنگین مسئلہ اختیار کرتی جارہی ہے لوگ پٹرول کے حصول کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں ، گھریلو سطح پر گیس اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر سراپا ء احتجاج ہیں لیکن حکمران انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکام رہے ہیں انہوں نے کہاپٹرولیم مصنوعات اگلے ماہ مزید سستی کرنے کے اعلانات کرنے والے پہلے پٹرول پمپوں پر عوام کو باآسانی تیل کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ناصر رمضان گجر نے زعیم قادری کی طرف سے چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف ہرزہ سرائی کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت مرکز اور پنجاب میں سیاہ و سفید کی مالک ہونے کے باوجودچودھری برادران کے خلاف ایک بھی کیس ثابت نہیں کرسکی کرپشن کے الزامات لگانے والے خود کرپشن میں ملوث ہیں انہوں نے کہ چودھری پرویز الہٰی پر تنقید کرنے والے پہلے پنجاب کے500سرکاری سکول قبضہ مافیا سے آزاد کروائیں ایجوکیشن فنڈز لیپ ٹاپ سکیم پر خرچ کرنے کی بجائے سکولوں کے سیکیورٹی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی پر خرچ کیے جائیں لاہور میں داتا نگری گرلز کالج میں طالبا ت کی کلاسوں میں زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے کی تصاویر میڈیا میں شائع ہوچکی ہیں،پنجاب بھر میں بیشتر سکول چار دیواری سے ہی محروم ہیں یہی حکومت کی کارکردگی ہے جوسکولوں اور کالجوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کی بجائے فنڈز اپنے نام نہاد اشتہاری سکیموں میں لگا رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سستی روٹی سکیم،نندی پور پاور پراجیکٹ کرپشن کی شاہکارثبوت ہیں ۔