مطالبات منظور نہ ہوئے تو 22جنوری کو جنرل بس سٹینڈ بند کر دیں گے ‘ٹرانسپورٹروں کا اعلان

مطالبات منظور نہ ہوئے تو 22جنوری کو جنرل بس سٹینڈ بند کر دیں گے ‘ٹرانسپورٹروں ...

 لاہور (وقائع نگار)صو بائی دارالحکو مت میں واقع سب سے بڑے جنرل بس اسٹینڈ کی ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشنز ،ورکرز یو نین اور تاجر ایسو سی ایشن نے بادامی باغ جنرل بس اسٹینڈ ایڈمنسٹریٹر و ما تحت انتظامیہ کے رویے کے خلاف اتحاد بنا لیا ہے اور اعلا ن کیا ہے کہ اگر ہمارے جائز مطالبات منظور اور انتظامیہ کی ستم ظر یفی کا ڈی سی او لا ہور نے نو ٹس نہ لیا تو 21جنوری کو لاری اڈا سے لاہور پر یس کلب تک احتجاجی ریلی نکا لی جائے گی جبکہ داد رسی نہ ہو نے پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کو عندیہ دیا ہے کہ 22 جنوری کو جنرل بس اسٹینڈ کو بند کر تے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلا ع سمیت ملک بھر کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کر دیا جائے گا۔گزشتہ روز لاہور کے ٹرانسپورٹروں کا اجلا س ہوا جس میں پنجاب بس اونرز ایسو سی ایشن کے صدر حاجی خالد ، تاجر اتحاد یو نین کے صدر شاہد سہیل ، پنجاب بس اونرز ایسو ی ایشن کے چیئر مین حا جی عزیزپیپلز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے چیئر مین شکیل اشر ف بٹ ،ورکرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین سلطان شاہ ، سینئر نائب صدر ناصر جٹ ، پاکستان ٹرانسپورٹ ورکرز یو نین کے جنر ل سیکر ٹری عبدالغفار لو دھی ،پشاور 21گروپ کے رہنماء عمران خان سمیت ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کی کثیر تعداد مو جو د تھی جنھو ں نے ایڈ منسٹر یٹر لاری اڈا عائشہ ممتاز کی جانب سے لاری اڈا میں پیدا ہو نے والے مسائل اور ناروا رویہ پر زبر دست احتجا جی مظاہرہ کیا ۔ اس مو قع پر مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے رہنماؤں حاجی خالد ، شاہد سہیل اور حاجی عزیز نے کہا کہ لاری اڈا انتظامیہ کی جانب سے خو د ساختہ قوانین نافذ کر نے سے ٹرانسپورٹروں اور ورکرز معاشی طور پر تباہ ہو رہے ہیں ۔ضلعی حکو مت کے اعلی افسر ان کو تحریر ی و زبانی گزارشات کر نے کے باوجو د ہماری کو ئی داد رسی نہ ہوئی انھو ں نے کہا کہ ڈی سی او لاہور سے ہم مطالبات کر تے ہیں کہ لاری اڈا کی 282کنال اراضی کو اصل حالت میں لا یا جائے ،پنجاب کے تمام جنر ل بس اسٹینڈز کی طرح لاہور لاری اڈا سے گورنمنٹ فیس کی وصو لی کی جائے اور امتیازی سلو ک بند کیا جائے ،انتظامیہ کو عدالتی کارروائیو ں کے فیصلے کا پا بند بنا یا جائے اور انتظامیہ کی جانب سے گاڑیو ں کی غیر قانو نی پکڑ دھکڑ بندکی جائے ۔ نمائندہ پاکستان سے گفتگو کر تے ہو ئے ایڈمنسٹر یٹر جنرل بس اسٹینڈ عائشہ ممتاز نے کہا کہ میری ٹیم قانو ن کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ میں فرائض سر انجام دے رہی ہے جس کے لیے گاڑی کے اصل مالک ،روٹ پر مٹ اور دیگر کاغذات کی فائل آفس میں جمع کر نے کی ہدایات ہیں جس پر ٹرانسپورٹروں کو سر کا در د لگ گیا ہے ایڈ منسٹر یٹر لاری اڈا کے اختیارات کو بروئے کار لانے اور وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مسافروں کو اوورچارجنگ سے بچانے ، کمیشن مافیا کے خاتمے اور سر کاری کرایو ں پر عملدارآ مد کروانے کے لیے ہم اپنا کام جاری رکھیں گے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...