طویل غیر حاضری پر 3ٹریفک وارڈنز نوکری سے برخاست

طویل غیر حاضری پر 3ٹریفک وارڈنز نوکری سے برخاست

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی) چیف ٹر یفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے محکمانہ قواعد وضوابط کی خلاف ورزی اور طویل غیر حاضری کی بناء پر 3ٹریفک وارڈنز کو نوکری سے برخاست کردیا ۔انہوں نے کہا کہ محنت ،لگن اور ایمانداری سے ڈیوٹی نہ کرنے والوں کیلئے محکمے میں کوئی جگہ نہیں۔سی ٹی او نے ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کرنے اور طویل دورانیے کی غیر حاضری کرنیوالے ٹریفک وارڈنز امیر،کاشف اور شہباز تینوں ٹریفک وارڈنز کو محکمے سے برخاست کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

مزید : علاقائی


loading...