شادباغ شادی ہال سانحہ، مقدمے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

شادباغ شادی ہال سانحہ، مقدمے کا دوسرا ملزم بھی گرفتار

لاہور( کرائم سیل) شادباغ کے الفیضان ڈیرہ کو شادی ہال کے طور پر استعمال کرنے والے تین ملزموں میں سے دوسرا ملزم لالہ کو بھی گزشتہ روز پولیس نے گرفتار کر لیا ۔اس سے قبل ایک ملزم نصیر کو پولیس نے گرفتار کر رکھا ہے ۔پولیس حراست کے دوران نصیر اور لالہ نے بتایا کہ دیوار گرنے سے ہلاک ہونے والی دلہن شمائلہ ہال کے مالک فریاد کی رشتہ دار ہے ۔انہیں شادی کے لئے فری ہال دیا گیا تھا ،انہوں نے بتایاکہ شادی کے فنکشن کے لئے بڑی کینوپی لگائی گئی جس کی تمام میخین ایک ہی دیوار کے ساتھ ٹھوکنے کے بعد جب فنکشن شروع ہوا تو بارش کے بعد شدید ہو اچلنے لگی ۔انہوں نے کہا کہ تیز ہوا کے باعث دیوار گرنے سے قبل کئی بار کینوپی ہوا میں بلند ہوئی ،کئی افراد نے کہاکہ کینوپی کھول دیں ورنہ نقصان ہو سکتا ہے تاہم مہمانوں کے باعث ایسا نہ کیا جا سکا ۔

مزید : علاقائی


loading...