’’پاکستان‘‘ میں سفارشی ایس ایچ او ز کے خلاف خبر چھپنے کا نوٹس ،معطلی کے آرڈر

’’پاکستان‘‘ میں سفارشی ایس ایچ او ز کے خلاف خبر چھپنے کا نوٹس ،معطلی کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے روز نا مہ پاکستان اخبار میں کام چور ،جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے اور سفارشی ایس ایچ او ز کے خلاف خبر چھپنے کا نوٹس لیتے ہوئے ناقص کارکردگی اور جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ انسپکٹر نعیم انور باجوہ کو معطل کرکے پولیس لائن بھجوا دیا ہے تاحال ایس ایچ او تھانہ قلعہ گجر سنگھ کسی کو بھی تعینات نہیں کیا گیا ۔

واضع رہے کہ لاہور کی 6ڈویژنوں میں تعینات کام چور،جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی کرنے اور سفارشی ایس ایچ اوز کے نام روز نامہ پاکستان میں چند روز قبل شائع کئے گئے تھے ۔

مزید :

علاقائی -