لاہور میں 100دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع، سکیورٹی انتہائی سخت

لاہور میں 100دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع، سکیورٹی انتہائی سخت

 لاہور(شعیب بھٹی ) لاہور میں کالعدم تنظیموں کے مبینہ طور پر100دہشت گرد موجود ہیں ،بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے خطرات بڑھ گئے ہیں ۔ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر حسا س اداروں کی اطلاع پر پولیس حکام نے صوبائی دارلحکومت میں سکیورٹی انتہائی سخت کردی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق لاہور شہر میں کالعدم تنظیموں کے100 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی گئی ہے جس میں حساس اداروں نے کسی بھی ممکنہ حملے اور دہشت گردی کی کارروائی کے حوالے سے پولیس حکام کو آگاہ کردیا ہے ، حساس اداروں کی جانب سے پولیس کو متنبہ کرتے ہوئے مذکورہ مشتبہ افراد کی فہرست سی سی پی او کوبھجوا دی ہے، ذرائع کے مطابق پولیس نے چند مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور متعلقہ ڈویژن کے ایس پیز کو بھی خودگشت کی نگرانی کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ متعلقہ ایس ایچ اوز کو مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھنے اور ان کے خلاف کریک ڈاﺅن کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول


loading...