حساس اداروں کی کارروائی،واہگہ بارڈر پر 3دہشتگرد پکڑے گئے

حساس اداروں کی کارروائی،واہگہ بارڈر پر 3دہشتگرد پکڑے گئے

لاہو ر (کرا ئم سیل )واہگہ بارڈر پر حساس اداروں کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار۔ حساس اداروں نے واہگہ بارڈر کے علاقے میں کاروائی کر کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ معلوم ہوا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور مطلوبہ افراد کو کارروائی کر کے پکڑ لیا۔ حراست میں لئے جانے والوں میں جمیل معاویہ، عاصم عمراور قاری مشتاق شامل ہیں جن کو کالعدم تنظیم سے تعلقات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...