پیپلزپارٹی کاحکومت نہ ہی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کاحکومت نہ ہی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خصوصی رپورٹ) پیپلزپارٹی نے حکومت اور نہ ہی تحریک انصاف کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری اعتزازاحسن نے نجی ٹی وی سے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے مطالبات پر حکومت کو جوڈیشل کمیشن بنا دینا چاہیے 18 جنوری کو عمران خان کا جو بھی لائحہ عمل ہو گا پیپلز پارٹی تحریک انصاف اور حکومت میں سے کسی کا بھی ساتھ نہیں دے گی۔ اعتزاز احسن نے یہ بھی کہا کہ این اے 122 میں ووٹ پولنگ کے بعد ڈالے گئے 23 ہزار سے زائد کاونٹر فائل پر دستخط نہ ہونا اس کا واضح ثبوت ہے۔ فوجی عدالتوں کی تمام جماعتوں نے حمایت کی جنہوں نے ووٹ نہیں ڈالا وہ پہلے ہی انہیں تسلیم کر چکے ہیں۔ اعتزاز احسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ موجودہ پٹرول بحران کی ذمہ دار نواز حکومت ہے جو وعدے الیکشن سے پہلے کیے نواز حکومت عوام سے پورے نہیں کر رہی۔ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اعتزاز احسن نے بھرپور الفاظ میں مذمت کی۔

مزید :

صفحہ اول -