گورنمنٹ ڈگری کالج رائیونڈ میں زیر تعلیم دو لڑکیوں نے اکیڈمی میں خودکشی کر لی

گورنمنٹ ڈگری کالج رائیونڈ میں زیر تعلیم دو لڑکیوں نے اکیڈمی میں خودکشی کر لی

لا ہور (کرا ئم سیل ) سٹی رائیونڈ کے علاقے میں دو سہیلیوں نے اکیڈمی کے کلاس روم میں زہریلی گولیاں نگل کر اجتماعی خود کشی کر لی ۔ ورثاء اور پولیس پانچ گھنٹے تک واقعہ کو چھپاتے رہے ۔ پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ سٹی رائیونڈ کے علاقے ریلوے کالونی کے رہائشی امجد علی کی بیٹی 18سالہ مسکان اور مانگا روڈ واڑاں کمیاراں کے رہائشی جمیل احمد کی 17سالہ بیٹی انعم جو رائیونڈ کے علاقے میں واقعہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج میں ایف ایس سی کی طالبات تھیں ۔ انعم اور مسکان کالج سے واپسی کے بعد رائیونڈ کے علاقے میں واقعہ آغاز اکیڈمی میں پڑھنے گئیں ۔ اکیڈمی کا وقت ختم ہونے پر چوکیدار نے کلاس روم میں جاکر دیکھا تو دونوں سہیلیاں مردہ حالت میں پڑی تھیں اور ان کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی انتظامیہ نے دونوں کے والدین کو اطلاع دی جو فوری موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی موت کی تصدیق کر دی ۔ دونوں لڑکیوں کے ورثاء اور پولیس کی جانب سے واقعہ کو پانچ گھنٹے تک چھپانے کی کوشش کی گئی مگر ورثاء کے کارروائی سے انکار پر پولیس نے دونوں لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں جو اید ھی ایمبولینس کے ذریعے اپنے اپنے گھروں کو لے گئے ۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رائیونڈ کا چودھری سرور کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں آپس میں سہیلیاں تھیں معاملہ پیار محبت کا معلوم ہوتا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...