میرے بیٹوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ،جمائمہ گولڈ سمتھ

میرے بیٹوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ،جمائمہ گولڈ سمتھ

لندن ( آئی این پی ) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ میرے بیٹوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاﺅنٹ نہیں ، اپنے والد عمران خان کی دوسری شادی کی مخالفت اور اسی وجہ سے شرکت نہ کرنے بارے ٹویٹ بے بنیاد ہیں ۔ جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے صاحبزادوں سلمان اور قاسم سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہا کہ میرے بچوں کے نام سے منسوب ایک اور ٹوئٹر اکاﺅنٹ سامنے آیا ہے جو کہ جعلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بیٹے ٹوئٹر استعمال ہی نہیں کرتے ۔ ایسے جعلی اکاﺅنٹ بنانے اور میرے بچوں سے خبریں منسوب کرنے والے جعلسازی کا سلسلہ بند کریں ۔ واضح رہے کہ ایک ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں سلمان خان کے نام سے منسوب ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ عمران خان چاہتے تھے کہ ہم اس کی ریحام خان کے ساتھ ہونیوالی شادی کی تقریب میں شرکت کریں لیکن میں نے اور قاسم نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کبھی ایسا نہیں کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...