پشاور ،گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف خونی آپریشن ،کرین تلے آ کر 3مزدور جاں بحق

پشاور ،گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف خونی آپریشن ،کرین تلے آ کر 3مزدور جاں بحق ...

                                             پشاور(کرائم رپورٹر )پشاور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 3مزدور جاں بحق ہو گئے ،گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا ، مزدوروں کی ہلاکت کے بعد علاقہ میں حالات کشیدہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ پشاور کے علاقہ گھنٹہ گھر میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کر رہی تھی کہ کارپوریشن کی کرین کے نیچے آ کر تین مزدور جاں بحق ہوگئے ، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے کرین پر پتھراﺅشروع کر دیا ،سانحہ کیخلاف تاجروں نے آج ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پشاور کے گھنٹہ گھر چوک میں مچھلی منڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران تین افراد کارپوریشن عملے سے تصادم کے دوران ہلاک ہوگئے جبکہ مقامی تاجر اور کارپوریشن عملے میں جھڑپوں کاسلسلہ رات دیر تک جاری رہا شہریوں نے کارپوریشن والوں سے سرکاری کرین اوردوسرا سامان چھین لیا جبکہ پولیس والوں نے شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا مچھلی منڈی کے تاجر اور مقامی افراد آپریشن کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے اوربعض لوگ آپریشن کرنے والی کرین کے آگے لیٹ گئے ،کارپوریشن عملے اور تاجروں میں تصادم ہوتارہا بعد ازاں اپریشن روکنا پڑا ۔

مزید : صفحہ اول


loading...