پاک فوج نے مولانا عبدالعزیز کےخلاف بیان جاری کردیا

پاک فوج نے مولانا عبدالعزیز کےخلاف بیان جاری کردیا

 راولپنڈی(اے این این) پاک فوج نے لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف بیان جاری کردیا ۔برطانوی نیوزویب سائٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے سربراہ عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ مولانا عبدالعزیز کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیںان کیخلاف صرف کارروائی کرنا باقی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاملہ وارنٹ پر عمل درآمد کا ہے ، مدارس میں اصلاحات بھی زیر غور ہیں، صرف ان مدرسوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے جن کا دہشت گردوں سے تعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں نیا عزم دیا ، کوئی گڈ طالبان نہیں ، ان میں انسانیت نام کی کوئی چیز نہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاک فوج پر گڈ اور بیڈ طالبان میں تفریق کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...