داعش کی نام نہاد خلافت مسترد، امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے،پاکستان

داعش کی نام نہاد خلافت مسترد، امن کے لئے آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ...

نیو یارک(اے این این)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہاہے کہ پاکستان داعش کی جانب سے نام نہاد خلافت کو مسترد کرتاہے ۔عالمی تہذیب محفوظ رکھنے کیلئے مل کر داعش کو روکنا ہوگا ۔مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے آزاد فلسطین کا قیام ناگزیر ہے ۔نیو یارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تحت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستانی مندوب نے شرکت کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان داعش کی جانب سے نام نہادخلافتکے دعوے اور دہشتگردانہ کارروائیوں کو مسترد کرتاہے۔ عالمی تہذیب کو بچانے کیلئے سب کو مل کر داعش کو روکنا ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ پائیدار امن کیلئے مشرق وسطیٰ میں آزادفلسطین کا قیام ناگزیر ہے جس کا تعین 1967ءسے قبل کے جغرافیائی حیثیت کے مطابق ہونا چاہیے ۔فلسطین او راسرائیل کے درمیان رابطوں کے فقدان سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔اسرائیل گولان سمیت تمام عرب علاقوں کو خالی کرے ،مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے سلامتی کونسل اراکین قرارداد لائیں ۔تنازعا ت اور پر تشدد کارروائیوں سے بچنے کیلئے سفارت کاری کے عمل کو تیز کیا جائے ۔ پاکستانی مندوب مسعود خان نے شام میں جنگ بندی اور سیاسی عمل کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں کی حمایت کی

مزید : صفحہ اول


loading...