گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ،شجاعت ،پرویز الہی

گستاخانہ خاکوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا جائے ،شجاعت ،پرویز الہی

اسلام آباد(اے این این) مسلم لیگ(ق) کے صدرچودھری شجاعت حسین،سینئر مسلم لیگی رہنماء چودھری پرویزالہٰی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر بین الاقوامی سطح پر اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو اپنا کر دار ادا کر ناچاہیے ۔سب مسلمان ممالک کو اس معاملہ پر یکجا ہو نا ہو گا ۔گستا خانہ خاکوں کی اشاعت پر پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ سراپہ احتجاج ہیں ۔اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے ۔ہم نے دُنیا کے سامنے یہ واضح کرنا ہے کہ مسلمان انتہا پسند نہیں ۔ان خاکوں کی اشاعت کا مقصد مسلمانوں کی غیرت کو بڑ ھکانا ہے ۔ہم خاکے شائع کرنے والوں پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اللہ کے نبی کی عزت وحرمت محفوظ ہے اور ہمیشہ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ق) سینیٹ قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلیوں کے باہر احتجاج کرئے گی۔ہمارا مطالبہ ہے کہ خاکے شائع کرنے والے میگزین کو فورا بند کیا جائے۔اسلام دھشت گردی پھیلانے والا دین نہیں ۔بلکہ امن و بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ۔

مزید : صفحہ اول


loading...