جی پی او چوک، دو رائیڈروں کی لڑائی میں تریفک وارڈنز کود پڑے، بزرگ پٹ گیا

جی پی او چوک، دو رائیڈروں کی لڑائی میں تریفک وارڈنز کود پڑے، بزرگ پٹ گیا

لاہور(کرائم سیل)جی پی او چوک پر دو موٹر سائیکلوں میں ٹکڑ اور لڑائی ٹریفک وارڈنز بھی کود پڑے بزرگ کو پیٹ ڈالا ،بعد ازاں ویڈیو بنانے والے راہگیروں کی بھی دہلائی کر دی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موٹر سائیکل والوں کو کارروائی کے لیے تھانہ یاترا کروا دی۔تفصیلات کے مطابق 55سالہ محمد قاسم اپنے بیٹے کے ساتھ لوئر مال کی جانب جا رہا تھا کہ جی پی او چوک پر ان کی موٹر سائیکل غلط سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکڑا گئی جس کی وجہ سے تینوں افراد کو شدید چوٹیں آئیں ۔اسی دوران تینوں افراد آپس میں لڑنے لگ پڑے ،چوک پر ڈیوٹی دینے والے ٹریفک وارڈنز زاہد،اظہر اور کاشف نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور تلخ کلامی کے دوران انہوں نے بھی محمد قاسم کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔راہگیروں میں سے کئی افراد نے ٹریفک وارڈنز کے شہری پر تشدد کی ویڈیو بنانا چاہی جس پر انہوں نے ان افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اتنے میں انارکلی تھانہ سے پولیس کو بلا لیا گیا جنہوں نے دونوں پارٹیوں کو کارروائی کے لیے تھانہ بلا لیا

جبکہ موقع پر موجود ٹریفک وارڈنز کا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی پر تشدد نہیں کیا بلکہ لڑنے والے شہریوں کو روکا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...