گلشن راوی پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 10موٹر سائیکل برآمد

گلشن راوی پولیس کی کارروائی ، موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 10موٹر سائیکل ...

لاہور ( کرائم سیل) ایس ایچ او گلشن راوی حسین فاروق ہمراہ ٹیم نے ہارون موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کی نشاندہی پر 10 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی ہیں۔ ایس ایچ کے مطابق ڈی ایس پی گلشن راوی رانا غلام عباس کے حکم پر علاقہ میں ڈکیتی، راہزنی، نقب زنی اور موٹر سائیکل و گاڑیاں چھیننے اور چوری کرنے کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے گشت جاری تھی کہ مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا تو ہارون موٹر سائیکل چور گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ۔ گرفتار تین ملزمان کے قبضہ سے 10 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مزید ریکوری کے لئے ملزمان کو انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...