آپریشن ضرب عضب ،2ہزار دہشت گرد ہلاک ،بیشتر علاقہ کلیئر کرا لیا،عاسم سلیم باجوہ

آپریشن ضرب عضب ،2ہزار دہشت گرد ہلاک ،بیشتر علاقہ کلیئر کرا لیا،عاسم سلیم ...

                         لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ شمالی وزیر ستان میں جاری فوجی آپریشن کے دوران اب تک دو ہزار دہشتگرد مارے جا چکے ہیں تاہم اس دوران دو سو فوجی جوان بھی شہادت پا چکے ہیں۔ برطانوی تھنک ٹینک سے خطاب میں ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج کے آٹھ سو جوان زخمی بھی ہو چکے ہیں لیکن یہ ایک بڑی کامیابی ہے کہ بیشتر علاقہ کلیئر کروا لیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضرب عضب میںشدت پسندوں کے تمام گرہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور قبائلی علاقوں میں امن کا خواب ضرور پورا کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رٹ کی بحالی پاک کی پہلی ترجیح ہے۔

مزید : صفحہ اول


loading...