چینی صدر آئندہ پاکستان کا دورہ کرینگے ،توانائی سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این)چینی صدر ژی جنگ پنگ فروری میں پاکستان کا دورہ کرینگے ، دورے کے دوران ، اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں میں دو طرف تعلقات ، خطے کی صورتحال اور دہشتگردی سے متعلق حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، پاک چین تعاون سے توانائی کے منصوبوں کا افتتاح اور دیگر منصوبوں پر دستخط کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابقچین کے صدر ژی جن پنگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے ۔ چینی صدر کی آمد سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ژی پاکستان آئینگے اور چینی صدر کی مصروفیات ، سیکورٹی اور دورے کا شیڈول طے کریں گے چین کے صدر ژی جن پنگ پاکستان میں چین کے تعاون شروع کیے جانیوالے توانائی کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ چینی صدر اپنے دورے کے دوران اعلیٰ عسکری و سیاسی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں پاک چین دوطرفہ تعلقات ، خطے کی صورتحال ، دہشتگردی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ چینی صدر کے دورے کے دوران دفاع ، توانائی ، سرمایہ کاری اور انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے کہ چینی صدر نے گزشتہ سال ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا تھا جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے منصوبوں پر دستخط کیے جانا تھے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے اسلام آباد ڈی چوک میں دھرنے کی وجہ سے چینی صدر کے سیکورٹی سٹاف نے دورہ پاکستان کو غیرمناسب قرار دیا تھا جس کے بعد چینی صدر کا دورہ ملتوی ہو گیا تھا۔