تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ہے،اسحٰق ڈار

تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ ہے،اسحٰق ڈار

                     ٹوکیو(آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کےلئے عمران خان کو ڈرافٹ دیا، عمران خان کی جماعت نے جوڈیشل کمیشن کے ڈرافٹ میں بے انتہاءتبدیلیاں کر دیںجن کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ وہ جمعہ کو اپنے تین روزہ دورہ جاپان کے اختتام پر پاکستان روانگی سے قبل پاکستانی صحافیوں سے مختصر گفتگو کررہے تھے ۔ انہوںنے کہا کہ جوڈیشل کمیشن بنانے کےلئے عمران خان کو ڈرافٹ دیامگر عمران خان کی جماعت نے جوڈیشل کمیشن کے ڈرافٹ میں بے انتہاءتبدیلیاں کر دیںجن کی وجہ سے جوڈیشل کمیشن کے قیام میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا نیا ڈرافٹ رواں ہفتے عمران خان کے حوالے کر دیں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...