صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت: چور ڈاکو دندناتے رہے، شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

لاہور( کرائم سیل)نوا ب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈ کیتی مزا حمت پر 40سا لہ شخص زخمی ڈا کو مو ٹر سا ئیکل چھین کرفرا ر ہو گئے ۔ اید ھی ایمبو لنس نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے جنا ح ہسپتا ل منتقل کردیا ۔معلوم ہواہے کہ نو اب ٹاؤن کے علاقہ ایو ب پارک کے قر یب مو ٹر سا ئیکل سوا ر ڈاکو ں نے شہر ی فا رو ق اصغر سے نقد ی اور مو ٹر سا ئیکل چجین لی مزا حمت کر نے پر شہر ی کو فا ئر نگ کر کہ زخمی کردیا اور موقع سے فرا ر ہو گئے امدا د ی ٹیمو ن نے زخمی کو طبی امدا د کے لئے مقامی ہسپتا ل منتقل کیا جہا ں طبی امدا د د ی جا ر ی ہے ، پو لیس نے مقد مہ نمبر 45-15در ج کر کہ تفتیش کا آغازکردیا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق جنوبی چھاؤنی علی ویو گارڈن کے رہا ئشی اقبال نذیر کے گھر سے تین ڈاکو11لاکھ شمالی چھاؤنی صوبیدارکالونی کے رہا ئشی فرقان علی کے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے آٹھ لاکھ،فیصل ٹاؤن سی بلاک کے رہا ئشی اسد اللہ کے گھر سے 6لاکھ ساندہ کے رہائشی زاہد علی کے گھرسے3ڈاکو ساڑھے چار لاکھ ، مغلپورہ کے رہائشی عدنان کے گھر سے دو ڈاکو ساڑھے تین لاکھ۔ہربنس پورہ گوالہ کالونی کے رہائشی رفیق کے گھر سے اڑھائی لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیاگیا ۔گارڈن ٹاؤن کلمہ چوک کے قریب فاروق سے دو ڈاکو 6لاکھ80ہزار،ڈیفنس اے زیڈ بلاک پارک کے قریب منظر امام سے 5لاکھ،غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ سکیم کے فیض سے 17ہزار روپے اور موبائل اوراقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں آصف سے37ہزار روپے اور موبائل چھین لیا جبکہ گوالمنڈی سے مزمل اقبال ٹاؤن سے شہزاد مو چی گیٹ سے راشد ہنجروال سے منور ساندہ سے شرافت شفیق آباد سے منیرکی مو ٹر سا ئیکلیں اور گلشن اقبال سے پرویز مزنگ سے ستار اور راوی روڈ سے رمضان کی گا ڑیاں چوری کر لیں گئیں ۔

مزید : علاقائی


loading...