تمام مذاہب محبت ،بھائی چارے اخوت، ایثار قربانی کا درس دیتے ہیں، رومانہ بشیر

تمام مذاہب محبت ،بھائی چارے اخوت، ایثار قربانی کا درس دیتے ہیں، رومانہ بشیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)تمام مذاہب امن کے داعی ہیں ایک دوسرے سے محبت بھائی چارے اخوت ایثار قربانی کا درس دیتے ہیں جہاں امن نہیں ہو گا وہاں ترقی نہیں ہو سکتی ہمیں آپس میں رواداری مذہبی ہم آہنگی کی اشد ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزکوئینز روڈ پر منعقدہ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام دوروزہ ورکشاپ کے موقع پر مقررین نے کیا ورکشاپ کا اہتمام محترمہ رومانہ بشیر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی ڈی ایف نے کیا تھا مہمان خصوصی و کٹرعزایا ایگزیکٹو سیکرٹری این سی سی پی تھے ان موقع پر ممتاز مذہبی رہنما قاضی عبد القدیر خاموش،محترمہ شکیلہ فردوس تنویر حیدر کے علاوہ تمام مکتبہ فکر کے نمائندہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔