سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ورکرز کنفیڈریشن نے یوم سوگ منایا

سانحہ پشاور کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ورکرز کنفیڈریشن نے یوم سوگ منایا

لاہور(کامرس رپورٹر)پشاور میں معصوم طالب علموں پر دہشتگردی سے شہید ہونےوالوں کو ایک ماہ مکمل ہونے پر آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن(رجسٹرڈ) نے یوم سوگ منایااس موقعہ پر مزدور نمائندگان اور کارکنوں نے بھاری تعداد میں شرکت کرتے ہوئے شہید طالب علموں کےلئے دعائے مغفرت کی اور ا±ن کے لواحقین کےلئے صبر جمیل کی دعا کی اس موقعہ پر بزرگ مزدور راہنما خورشیداحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم طالب علموں کا قتل تمام انسانیت کا قتل ہے قرآن مجید میں بھی اﷲ تعالی نے معصوم انسانوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت کےخلاف قتل قرار دیا ہے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ناکام کرنے کےلئے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ۔

، ا±نہوں نے اس موقعہ پر حکومت کے ارباب واختیار اور تمام سیاسی جماعتوں اور تمام طبقات کے نمائندگان سے مل کر ملک میں تمام بچوں کو بامقصد مفت تعلیم اور نوجوانوں کےلئے معقول روزگار فراہم کرانے اور معاشرہ میں امیر وغریب کے مابین بے پناہ فرق دور کرنے اور عدل کی سربلندی کی جدوجہد کو کامیاب کرنا چاہیے تاکہ قومی یکجہتی اور تعمیر وترقی سے دہشتگردی کی قوتوں کو ناکام کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...