تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،فرخ جاوید

تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ،فرخ جاوید

لاہور(پ ر)ڈیوٹی پر معمور اہلکاروں کے آلات ہمہ وقت فنگشنل ہونے چاہیں سکول انتظامیہ چیک لسٹ کے مطابق تمام تر حفاظتی انتظامات مکمل رکھیں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ طلباءخود کو محفوظ تصور کریں بچوں اور سکیورٹی پر معمور اہلکاروں کے مابین دوستی کا رشتہ استوار کرنے میں اساتذہ انکی مدد کریں طلباءقوم کا مستقبل ہیں انکی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاویدنے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف نجی و سرکاری سکولوں کے دورہ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیاوزےرزراعت نے سکولوں میں مختلف کلاس رومز مےں جاکر طلبہ و طالبات سے گفتگوکی انہوں نے طلبہ کو بتایا کہ حکومت یہ تمام تر حفاظتی اقدامات انکے تحفظ کیلئے کر رہی ہے اور سکیورٹی اہلکار انکے دوست ہیںڈاکٹر فرخ جاوےد نے سکولوں کی انتظامےہ اور اساتذہ کو ہداےت کی کہ طلبہ کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کےلے تربےت دی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ سکولوں کےلئے گارڈز کی بھرتی میں ریٹائرڈ فوجیوں کو ترجیح دی جائے ۔

اس موقع پر ایم پی اے عبدالقدیر اعوان، ڈی ایس پی مہر سعید راﺅ، ای ڈی او تعلیم مسز نجمہ کوثر، ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق، ڈی اوزراعت شاہد بخاری اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ وزیر زراعت کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کے سکولوں کے 705 اساتذہ اور سٹاف ممبران کو ریسکیو اور سول ڈیفنس کی تین روزہ تربیت دی جا چکی ہے۔ 923سکولوں کی بیرونی دیواریں مکمل طور پر تعمیر شدہ ہیں جبکہ باقی سکولوں کی تعمیر کی جا رہی ہیں۔ ضلع کے کل 818سکولوں میں میٹل ڈیٹیکٹرموجود ہیں اور 390سکولوں کے لئے میٹل ڈیٹیکٹرکا آرڈر دے دیا گیا ہے۔60حساس سکولوں کی بیرونی دیواروں پر خار دار تاریں بھی لگائی جا چکی ہیں۔ 42سکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جا چکے ہیں اور بقیہ کے لئے خریداری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...