مسیحا ملت پارٹی کی جانب سے اسلام کےخلاف اشاعت پر احتجاجی مظاہرہ
لاہور (وقائع نگار)مسیحا ملت پارٹی کےزیر اہتمام گزشتہ روز پریس کلب لاہور کے سا منے فرانسی اخبار کی طرف سے اسلام کےخلاف اشاعت پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوے ایم ایم پی سربراہ اسلم پرویزسہوترا نے کہا کہ فرانسی اخبار چارلی ایبڈو کی طرف سے مذہب اسلام کےخلاف توہین آمیز خاکوں کی اشاعت شدیدقابل مذمت ہےںجس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے چارلی ایبڈو کی اِس اشاعت کے باعث کسی مذسہب یا فرقے یا انسان کی کوئی بھلائی نہےں ہوئی بلکہ اُس کے اِس گھنونے غیر اخلاقی او رغیر شرعی اقدام سے پوری دُنیا کا امن تباہ و برباد ہو سکتا ہے۔
اور لوگوں کے درمیان نفرت کی آگ بڑکھ سکتی ہے اور اس سے دہشتگردی کو فروغ ملے گالہٰذا فرانسی سرکار کو چاہیے کہ وہ اِس اخبار کی ڈیکلریشن کینسل کرے اور اور فوری طور پر اِس کی اشاعت پابندی عائید کی جائے
۔اور کہا کہ پوری مسیحی قوم اپنے مسلمان بھاہیوں کے اس غم میں برابر کی شریک ہے کیونکہ مسیحی امن کے بادشاہ کے پروکار ہیں جو امن اورسلامتی کا درس دیتا ہے اس لیے امن کے پیغام کی پیروی ہر مسیحی کے لیے ضروری ہے مظاہرین سے MMPپنجاب کے صدر ولیم جاوید،رہنما بابر گِل،عامر صادق سرویا، اکرم مسیح جٹ،آفتاب گِل ، سَنی پرویز اور دیگر رہنماﺅں نے بھی اِس واقع کی مذمت کی۔