شوکت خانم ہسپتال کے زیر اہتمام \" فٹنس فیسٹا \" تقریب 18جنوری کو ہو گی

شوکت خانم ہسپتال کے زیر اہتمام \" فٹنس فیسٹا \" تقریب 18جنوری کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سنٹرکی انتظامیہ نے 18 جنوری، بروز اتوار،صبح گیارہ بجے سے سہ پہر چار بجے تک ہسپتال کے خیر خواہوں کے تعاون سے ہسپتال میں \" فٹنس فیسٹا \" فیملی تقریب کااہتمام کیا ہے یادر ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال لوگوں کی تفریح کیلئے ایسے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرتا رہتا ہے تا کہ وہ صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو سکیں اور ایسی سرگرمیوں کا حصہ بن کر اپنے اندر خدمتِ انسانی کے جذبے کوپیدا کریں اس تقریب میں \"L\'atelier\" کی طرف سے فیشن لونج کا انعقاد بھی ہے اور ملک کے 40مشہور ڈزائینر ز کے عطیہ کردہ ملبوسات کی نمائش و فروخت ان کی اصل قیمت سے کم قیمت پر کی جائے گی ۔



علاوہ ازیںِ ریڈی میڈ تازہ اور معیاری کھانوں کے سٹالز، شیپس (Shapes) کی طرف سے لگائے گئے فٹنس کارنراور لوگوں کی تفریح کے لئے اسی قسم کی کئی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گاجسمیں خاص طور پر کیک کمپٹیشن شامل ہے یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اس تقریب سے ہونیوالی تمام آمدنی دوسرے شوکت خانم کینسر ہسپتال پشاور کی تعمیر و آغاز میں صرف کی جائے گی