کوئی بھی مذہب آزادی اظہار کی آڑ میںگستاخی کی اجازت نہیں دیتا، ایس ڈی ثاقب

کوئی بھی مذہب آزادی اظہار کی آڑ میںگستاخی کی اجازت نہیں دیتا، ایس ڈی ثاقب

لاہور(کامرس رپورٹر)دنیا کا کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب کے عقائد اور پیغمبر ز کے متعلق گستاخی رائے کا حق نہیں دیتاآزادی رائے کی آڑ میں مذہبی جذبات مجروح کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی گستاخانہ خاکے مسلمانوں کے خلاف عالمی سازش کا حصہ ہیں یہ بھی مسلمانوںاور اسلام کے خلاف دہشتگردی ہے عالی برادری اس کا نوٹس لے ورنہ دہشتگردی سے چھٹکارا ناممکن ہے اِن خیالات کا اظہار مرکزی صدر واپڈا پیغام یونین ایس ڈی ثاقب نے گستاخانہ خاکوں کےخلاف اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ مزدور برادری یہ خاکے شائع کرنےوالوں کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام ہونےوالے احتجاجی مظاہروں اور ملین مارچ میں بھرپور شرکت کرے گی انہوں نے کہا کہ آئندہ جمعہ واپڈا پیغام یونین ان گستاخانہ خاکوں کےخلاف بھرپور احتجاج کرے گی ۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو سفارتی طور پر اٹھائے اور اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کرائے انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی سر براہا ن مملکت کی کانفرنس کا انعقاکرکے ان گستاخانہ خاکوں کےخلاف لائحہ عمل بنائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...