چوہدری محمد شفیق کا بہاولنگر سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ

چوہدری محمد شفیق کا بہاولنگر سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و سرمایہ کاری چوہدری محمد شفیق نے وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ روز بہاولنگر کے مختلف سکولوں کے سیکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا ان کے ہمراہ ڈی سی او ، سیکرٹری زراعت اور محکمہ تعلیم کے افسران بھی تھے صوبائی وزیر سکولوں کی کلاسوں میں مختلف طالب علموں سے ملے اور بتایا کہ حکومت نے ان کی حفاظت کےلئے ماسٹر پلان تیار کر لیا ہے اب وہ بے خوف ہو کر اپنی تعلیم جاری رکھیں معصوم بچوں کو مارنےوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا رہا ہے انہوں نے سکول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام بچوں اور سٹاف کے گلے میں پرنسپل کی جانب سے جاری کردہ شناختی کارڈ لٹکایا جائے ہر نئے آنےوالے شخص کی مکمل چھان بین کی جائے انہوں نے ڈی سی او بہاولنگر اور ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات نہ کرنےوالے تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائے اور تمام تعلیمی ادارے کی سیکیورٹی کو 100فیصد یقینی بنایا جائے -

 صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ سکولوں میں نصب کئے جانے والی سی سی ٹی وی کیمروں اور سیکورٹی گارڈز کے پاس موجود اسلحہ کو فنکشنل رکھا جائے ا۔

نہوں نے ہدایت کی کہ سکول انتظامیہ نمایاں جگہ پر ایمرجنسی نمبروں کو آویزاں کرے انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں کے سیکورٹی انتظامات روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جائیں اور انہیں رپورٹ ارسال کی جائے -

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...