مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کی جانب سے ممتاز صحافی، ادیب علی سفیان آفاقی کو گلدستہ پیش
لاہور(پ ر)مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کی جانب سے معروف مصنف ادیب صحافی فلم ساز اور ”روزنامہ نوائے وقت“ کے بزرگ کارکن علی سفیان آفاقی جن کی فریکچر کی وجہ سے طبیعت ناساز تھی انہیں مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمود، خازن مجیب الرحمن شامی اور دیگر ممبران کی جانب سے سیکرٹری ٹرسٹ راجہ اسد علی خان نے گلدستہ پیش کیا آفاقی صاحب کی تندرستی اور طویل عمری کے جذبات کا اظہار کیا راجہ اسد علی خان نے چیئرمین ٹرسٹ کیجانب سے علی سفیان آفاقی کی ادبی ،علمی قلمی اور صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آفاقی صاحب کی ہمہ پہلو خدمات قابل صد تحسین ہیں اپنے پیغام میں مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ آفاقی صاحب کی ادارتی ،صحافتی اور دانشوارانہ خدمات اور افکار و خیالات نئی نسل کےلئے موجب فخر ہیں۔