پنجاب فوڈ اتھارٹی کاصفائی کے حوالے سے لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کاصفائی کے حوالے سے لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فیلڈ ٹیم نے گزشتہ روز ضلع لاہور میں مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پر جرمانے کئے اور بہتری کے احکامات جاری کئے تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاو¾ن کی فوڈ سیفٹی آفیسر نے ایم ایم عالم روڈ پر ضیافت ریسٹورینٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات کی بنا پرجرمانہ کیا اور بہتری کے احکامات جاری کئے علاوہ ازیں شالیمار ٹاو¾ن کی فیلڈ ٹیم نے عمر دین روڈ پر واقع بلوچ مِلک شاپ کو کیمیکل ڈرم میں دودھ رکھنے پرجرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ اکبری منڈی سے بیکری مصنوعات کے (15)نمونہ جات لیے گئے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...