گستاخانہ خاکوں کی اشاعت آزادی اظہار نہیں دہشت گردی ہے، ارشد مصطفائی
لاہور(پ ر) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سےکرےڑی اطلاعات ارشد مصطفائی نے بہت بڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت آزادی اظہار نہیں دہشتگردی ہے۔گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی افسوسناک ہے پاکستانی وزیر اعظم اور دوسرے مسلم حکمران گستاخانہ خاکوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیںاقوام متحدہ تمام انبیاءکی گستاخی کو سنگین جرم قرار دے مقدس شخصیات کی توہین روکنے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت مختلف مذاہب کو آپس میں لڑانے کی سازش ہے ان خےالات کا اظہار انہوں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کےا ، ارشد مصطفائی نے کہا عاشقان رسول ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ہر قربانی دیں گے ہر سچے مسلمان کیلئے گستاخی رسول ناقابل برداشت ہے فرانس کے رسالے نے گستاخانہ خاکے شائع کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کے حقوق پامال کئے ہیںاقوام متحدہ فرانسیسی رسالے کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لے عالمی امن برقرار رکھنے کیلئے گستاخی رسول بند کروانا ہوگی توہین رسالت پر خاموشی اختیار کرنا مسلمانوں کا شیوہ نہیں۔