حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے، عرفان دولتانہ

حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے سرگرم عمل ہے، عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( جنرل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش توانائی کے بحران نے معیشت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کو متاثر کیاہے توانائی بحران کا خاتمہ کر کے ہی تیز رفتار معاشی و صنعتی ترقی کا ہدف حاصل کیا جاسکتا ہے حکومت توانائی بحران کے جلد خاتمے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھا رہی ہے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کیلئے سنجیدگی اور تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے شارٹ ، میڈیم اور لانگ ٹرم حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔


حکومت روایتی ذرائع کے ساتھ ساتھ متبادل اور سستے ذرائع سے بجلی کے حصول پر توجہ دے رہی ہے سولر، ہائیڈرو، کوئلے، بائیوگیس، بائیوماس اور دیگر ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مراعات دی جا رہی ہیں سرمایہ کار ی کیلئے سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کارکمپنیوں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگا واٹ کاسولر منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔پنجاب حکومت100میگاواٹ کا سولر منصوبہ اپنے وسائل سے لگارہی ہے جسے انتہائی تیزرفتاری اورشفافیت سے مکمل کیا جارہا ہے اور جلد پاکستان میں اپنے نوعیت کے اس منفرد اورپہلے منصوبے کا افتتاح ہوگا