حکومت قومی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے، افنان صادق بٹ

حکومت قومی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے، افنان صادق بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)پیپلز پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری افنان صادق بٹ اور پیپلز لیبر بیورو پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات محمد سلیم مغل نے کہا ہے کہ حکومت قومی مسائل پر سنجیدگی کا مظاہرہ کرئے ضروری نہٰں کہ احتجاج کے بعد ہی حکمران سر جوڑ کر بیٹھیں اور مطالبات پر دھیان دیا جائے انہیں چاہیے کہ دھرنوں اور مظاہرہ سے پہلے بھی کچھ کام کر لیں ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اپنی پہلی ترجیح بنائیں ، بد قسمتی سے جو آخری بھی نہیں ،عوام گھر کے اندر محفوظ ہیں اور نہ گھر کے باہر بھتہ خوری، اغواءبرائے تاوان کا جرم کنٹرول سے باہر ہو چکا ہے ، حکومت اربوں روپیہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بام پر ہر سال خزانے سے خرچ کرتی ہے مگر نتیجہ صفر ہے۔