عالمی جماعت اہلسنّت نے ملک بھر میں یوم عشق رسولﷺ منایا

عالمی جماعت اہلسنّت نے ملک بھر میں یوم عشق رسولﷺ منایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)عالمی جماعت اہلسنّت کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا علماءنے جمعہ کے اجتماعات میں عشق رسول کے موضوع پر خطابات کئے اور توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرنےوالوں کےخلاف مذمتی قرارداتیں منظور کیں نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نماز جمعہ کے بعد داتا دربار چوک لاہورمیں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر خاکے بنانیوالوں کا ایک ہی علاج الجہاد الجہاد، غلامی رسول میں موت بھی قبول ہے کے نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے سے عالمی جماعت اہلسنّت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی، پیر سید شاہد حسین گردیزی، سید مختار رضوی، مفتی غلام حسن، پیر احمد شکیل صدیقی، علامہ آصف جامی، مفتی محبت علی برکاتی اور دیگر نے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گستاخانِ رسول کےلئے عالم اسلام کے مسلمان ننگی تلوار ہیں غازی علم دین شہیدؒ قیامت تک پیدا ہوتے رہیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر عالم اسلام کے حکمرانوں کی خاموشی قابل نفرت اور قابل مذمت ہے، عالم اسلام کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ غیرت ایمان کا مظاہرہ کرتے ہوئے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کرنے والے ممالک کے سفیروں کو ملک بدر کریںاور توہین آمیز خاکے جاری کرنے والوں کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل تیار کرواکر انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔